مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، چین کے صوبے سنکیانگ میں ہونے والی چھٹی عالمی میڈیا کانفرنس کے دوران "عصر جدید میں انسان شناسی" کی تقریب رونمائی منعقد ہوگئی۔ اس میں چین کی ترقی کے بارے میں بحث کی گئی ہے اور انسان اور اقتصاد کے درمیان تعلقات پر تاکید کی گئی ہے۔
یہ کتاب گذشتہ سال شہینوا نیوز ایجنسی کے ذیلی ادارے نیو چائنا ریسرچ کے زیر اہتمام شائع ہوگئی۔ اب تک یہ کتاب چینی، انگریزی، فرانسیسی اور روسی زبانوں میں شائع ہوچکی ہے۔ حال ہی میں اس کا فارسی نسخہ بھی منظر عام پر آچکا ہے۔
کتاب کی تقریب رونمائی چینی صوبے سنکیانگ کے صدر مقام ارومچی میں ہوئی جس میں مہر نیوز کے سی ای او محمد مہدی رحمتی نے فارسی نسخہ شیہنوا نیوز ایجنسی کے سربراہ فو ہوا کو ہدیہ کیا۔
تقریب رونمائی کے دوران رحمتی نے کہا کہ یہ کتاب ایران جیسے ممالک کے لئے عوام، ثقافت اور اقتصاد کے باہمی تعلقات کے حوالے سے جدید نظریات کی حامل ہے۔ مہر گروپ کو امید ہے کہ اس کتاب کے ذریعے چین کے تجربات ایرانی عوام تک منتقل ہوجائیں گے۔
آپ کا تبصرہ